ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کیجانب سے نئی امتحانی پالیسی جاری

new exam policy issued
کیپشن: new exam policy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے   نئی امتحانی پالیسی جاری کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے   نئی امتحانی پالیسی جاری کردی گئی۔ نئی امتحانی پالیسی کے باعث ہزاروں امیدواروں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

 نمبر بہتر کرنے کے لیے تین سالوں میں چار بار امتحان دینے کا موقع فراہم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ انٹرمیڈیٹ میں نمبر بہتر کرنے کے حوالے نئی پالیسی کا نوٹی فکیشن داخلہ بھیجوانے کے آخری روز جاری کیا گیا۔آج انٹرمیڈیٹ کے لیے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ تھی۔

نوٹی فکیشن کےمطابق  صرف ای اور ڈی گریڈ والے بچے ہی نمبر بہتر کرنے کا اہل ہوں گے ،آخری دن نوٹی فکیشن جاری ہونے سے ہزاروں طلبا رواں سال نمبر بہتر کرنے کے چانس سے محروم رہ جائیں گے، نوٹی فکیشن بینک بند ہونے سے کچھ گھنٹے پہلے جاری کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer