پنجاب کے سینکڑوں سکولوں سے متعلق اہم انکشاف

31 Mar, 2022 | 05:57 PM

Imran Fayyaz

(علی رامے)پنجاب میں سینکڑوں  گھوسٹ سکول نکل آئے، سرکاری کاغذوں میں صرف سکول لیکن حقیقت میں کچھ بھی نہیں ۔

گھوسٹ سکولوں کے نام پر سرکاری خزانے سے فنڈ بھی جاری ہوتے رہے ،گھوسٹ سکولوں کو ماہانہ بجٹ اور اساتذہ کی تنخواہیں بھی جاری کیں جاتی تھیں،پنجاب میں 333 گھوسٹ سکول محکمہ لٹریسی پنجاب کے ہیں۔

سیکرٹری لٹریسی پنجاب نے گھوسٹ سکولوں سے متعلق فیلڈ انکوائری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے ،ٹیم  سرکاری کاغذات میں نکلنے والے ان گھوسٹ سکولوں کا باقاعدہ دورہ کرے گی ۔

سکولوں کی تصدیق کےلیے  ٹیمیں باقاعدہ فیلڈ وڑے  کریں گیں کہ سکول موجود ہیں کہ نہیں ۔ اس سے قبل بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں لٹریسی کے سکولوں کا سروے کرایا گیا تھا۔سروے میں 333 گھوسٹ سکولوں کی نشاہدہی کی گئی تھی ۔

مزیدخبریں