ویب ڈیسک : چینی وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔ سرد جنگ کے دن لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ا ہم عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گریٹ پاور ٹیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ خطے میں ایک بار پھر کیمپوں والی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دے جائے گی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔
دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ سے وطن واپسی روانہ ہوگئے ہیں ۔ دریں اثنا رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی نے چین میں وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات میں ماسکو میں افغان طالبان کے نمائندے کوکام کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔