ویب ڈیسک : چینی وزارت خارجہ نے روس اور یوکرین جنگ کے تناظر میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے ممالک سرد جنگ کا ہتھیار نہیں بنیں گے۔ سرد جنگ کے دن لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ کی شاہ محمود قریشی سے چین میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں ا ہم عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے ۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گریٹ پاور ٹیم میں خطے کے چھوٹے ممالک نشانہ نہیں بننے چاہیئں۔ خطے میں ایک بار پھر کیمپوں والی محاذ آرائی کی اجازت نہیں دے جائے گی۔
State Councilor & FM Wang Yi met Pakistani FM Shah Mahmood Qureshi in China. Wang said, we cannot allow Cold War mentality to be revived, camp confrontation to be repeated in Asia. Small & medium-sized countries shall not become tools or even victims of the great power game. pic.twitter.com/fcN0m9Z9hd
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) March 30, 2022
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں افغانستان سے متعلق علاقائی کانفرنس میں شرکت اور چین، روس، افغانستان، ایران کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتوں کے بعد اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
— چین اردو (@ChinaUrdu_) March 31, 2022
pic.twitter.com/C0eDvxL8FA
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ہم سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے، ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے، چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا ہتھیار نہ بنایا جائے۔
دوسری طرف وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بیجنگ سے وطن واپسی روانہ ہوگئے ہیں ۔ دریں اثنا رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی نے چین میں وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات میں ماسکو میں افغان طالبان کے نمائندے کوکام کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔
اہم ترین ملاقات
— افغان اردو (@AfghanUrdu) March 30, 2022
بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس، تینوں ملکوں کے کسی اعلیٰ سرکاری افسر نے ملاقات میں شرکت نہیں کی سوائے مترجموں کے
ملاقات میں افغانستان سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، ذرائع #Afghanistan pic.twitter.com/2b89RXYy1I