(سعید احمد سعید)ڈالر مزید بے لگام، روپے کی بے قدر ی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈالر مزید 84 پیسے مہنگا ہو گیا،انٹر بنک ڈالر ریٹ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،انٹر بنک ڈالر ریٹ 183 روپے 48 پیسے پر پہنچ گیا۔ بدھ کو ڈالر ریٹ 182 روپے 64 پیسے تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے اور روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی کا طوفان آتا ہے،پہلے ہی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہر شے کی قیمت آسمان پر پہنچ جائے گی۔