ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا طارق فضل چوہدری کو مہنگا پڑ گیا

 مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنا طارق فضل چوہدری کو مہنگا پڑ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری ، ترجمان مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔ 

29 مارچ کو  منگل کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف کی جانب سے عوام سے کیے گئے خطاب کے دوران اسٹیج پر جہاں دیگر سیاستدان و کارکنان موجود تھے وہیں مریم اورنگزیب بھی اسٹیج پر موجود تھیں اور حمزہ شہباز شریف کے شانہ بہ شانہ کھڑی تھیں، اسی دوران پیچھے کھڑے  طارق فضل چوہدری نے مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا جسے مریم اورنگزیب نے فوراہٹا دیا جس کی ویڈیومنظر عام پر آگئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kluchit (@kluchit)

وائرل ویڈیو میں مریم اورنگزیب کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ انہیں طارق فضل کا کندھے پر ہاتھ رکھنا اچھا نہیں لگا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  فضل چوہدری کی اس حرکت پر شدید تنقید کی جارہی ہے، متعدد انٹرنیٹ صارفین نے طارق فضل چوہدری کے اس عمل کو ’ہراسانی‘ قرار دیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جلسوں میں خواتین کو آن کیمرہ ہراساں کرنا اب معمول کی بات بن چکا ہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل 22 مارچ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر  مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کے دوپٹے سےا پنا چہرہ صاف کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی، ویڈیو کے وائرل ہونے پر مفتاح اسما عیل نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے ثانیہ عاشق سے معافی مانگ لی تھی۔