زین العابدین : وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل امریکی پبلک یونیورسٹی کےملازم نکلے۔ کیبنٹ ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں کے ڈیکلریشن میں نہ نتخواہ کا ذکر کیا نہ ملازمت کا۔
رپورٹ کے مطابق شہباز گل یونیورسٹی آف الی نائے اربانا-شیمپئن بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124,770.92 ڈالر ہے۔
وزیر اعظم کے تمام معاونین خصوصی (ایس اے پی ایم) اور مشیر اپنے اثاثوں اور واجبات ایک خصوصی ڈیکلریشن آف ایسیٹس فارم میں ظاہر کرکے کابینہ ڈویژن میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔ تاہم انہوں نے کابینہ ڈویژن کو اپنی یونیورسٹی ملازمت اور تنخواہ کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں کی۔ یادرہے وہ گرین کارڈ ہولڈر اور امریکا کے مستقل رہائشی بھی ہیں۔
۔ جولائی 2020 میں کیبنٹ ڈویژن میں جمع شدہ اثاثہ جات کے فارم کے مطابق شہباز گل ایک پلاٹ نمبر 406، بلاک ایف، گلبرگ ریذیڈنٹ، اسلام آباد کے مالک ہیں، جس کی مالیت 3,956,000 روپے ہے۔ اس کے پاس ایک اور پراپرٹی بھی ہے جس میں فارم ہاؤس نمبر 302-D بلاک، گلبرگ گرینز، اسلام آباد ہے۔ شہباز گل اور ان کے خاندان کے پاس 3.76 ملین روپے نقد ہیں۔ان کے پاس مقامی بینکوں میں 2.6 ملین روپے سے زیادہ ہیں، جب کہ ان کا امریکہ میں جے پی مورگن چیس میں 31 ملین روپے سے زیادہ کا بینک بیلنس ہے، جب کہ بسی بینک میں مشترکہ خاندان کے اکاؤنٹ میں 1.6 ملین روپے ہیں، دستاویزات سے پتہ چلتا ہے۔ وہ امریکہ میں ایک ہی جائیداد کے مالک ہیں، جو رہن پر ہے، جس کی مالیت 13 ملین روپے ہے۔
ان کے پاس دو کاریں (ایک BMW اور ایک کیمری) ہیں جن کی مالیت 6.5 ملین روپے سے زیادہ ہے۔ انکے اور خاندان کے پاس 5.5 ملین روپے مالیتی زیورات بھی ہیں ہے۔