عابد چودھری: ماڈل ٹاون میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، تنہا ڈاکو گھروالوں کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ کے زیورات 60 لاکھ کیش لوٹ کر لے گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے ای بلاک میں واقع ایک صنعتکار کے گھر اکیلا ڈاکو گھس گیااور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی۔اورڈاکو گھر سے ایک کروڑ مالیت کے زیورات اور 60 لاکھ نقدی لوٹ کر فرارہوگیا۔
اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورروایتی کاروائی شروع کردی ۔ پولیس کوشبہ ہے کہ اسی ڈاکو نے پہلے بھی ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی تھی ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا ماڈل ٹاؤن Eبلاک میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کس ملزم نے ٹیکسٹائل ملز کے مالک عرفان حسین کے گھر میں گن پوائنٹ پر نقدی اور جیولری لوٹنے کی واردات کی۔ کیمروں کی ویڈیوز سمیت جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ملزم کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔