خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ

31 Mar, 2022 | 11:15 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اوراپوزیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں  تحریک عدم اعتماد لانے کے اعلان کے بعد حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور حکومت نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی پر نظر رکھنا شروع کر دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں اسمبلی تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا  تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

 حکومتی ترجمان معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی، صوبائی حکومت اپنا کام کرتی رہے گی اور صوبے کی ترقی کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں