خون سفید ہوگیا، بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کردیا

31 Mar, 2022 | 10:55 AM

(فاران یامین)خون سفید ہو گیا،  ستوکتلہ میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ستوکتلہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے جہاں بیٹے نے چاچا زاد بھائی کیساتھ مل کر والد ریاست علی کو  سر میں گولی مار کر قتل کردیا،  واردات کے بعد دونوں ملزمان فرار ہوگئے، قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، کرائم سین اور فرانزک ماہرین کی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا، ملزمان میں زین اور معظم شامل ہیں۔
 

مزیدخبریں