(ملک اشرف)لاہور ہائی کورٹ نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر وتبادلے کر دیے ،شہباز شریف ،حمزہ شہباز،خواجہ برادران کے کیسز کی سماعت کرنے والے احتساب عدالتوں کے ججز بھی تبدیل ،شہباز شریف حمزہ شہباز کیس کی سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج جوادالحسن تبدیل کرکے انہیں سیشن جج مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا ۔لاہور کی تین احتساب عدالتیں ججز سے محروم یوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدقاسم خان کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، شہباز شریف حمزہ شہباز کیس کی سماعت کرنے والے جج احتساب عدالت نمبر 2 جواد الحسن کو تبدیل کرکے سیشن جج مظفر گڑھ تعینات کردیا گیا ہے، رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات کیس کی سماعت کرنیوالی عدالت انسداد منشیات کورٹ کے جج شاکر حسن کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لودھراں تعینات کردیا گیا ہے۔
شہباز شریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کرنیوالے جج امجد نزیر چوہدری کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔۔۔جج امجد نزیر چوہدری احد چیمہ کے آمدن سے زاٸد اثاثے کیس کی سماعت بھی کررہے ہیں ،،احتساب عدالت کے جج اکمل خان بھی لاہور سے تبدیل کرکے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کیا گیا ہےاکمل خان فواد حسن فواد کے آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال تبدیل کرکے انہیں سیشن جج سیالکوٹ،طاہر نواز کو پنجاب سروس ٹربیونل سے سیشن جج ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور محمد انوارالحق تبدیل کرکے انہیں سیشن جج ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا،پرویز اختر کو سرگودھا سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ،محمد ارشد علی ناروال سرگودھا،سیشن جج محمد سلیم بہاولنگر سے سیشن جج ساہیوال ،صادق مسعود صابر سیشن جج نارووال،غفار مہتاب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لیہ تعینات کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے 8 اضلاع کےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مزید تقرری کے لئے ہائیکورٹ رہورٹ کرنے کی ہدایت کردی،تبدیل ہونے والے ججز کو 2 اپریل تک لاہورہائیکورٹ رہورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیشن جج میانوالی نسیم احمد ،سیشن جج لیہ ملک علی ذلقرنین اعوان،سیشن جج ڈی جی خان شعیب سعید ،سیشن جج راجن پور خلیل ناز،سیشن جج چکوال اورنگزیب،سیشن جج سیالکوٹ علی نواز اور سیشن جج مظفرگڑھ عبدالرحمان کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رہورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،لاہور ہائیکورٹ نے تبدیل یونے والے تمام ججز کو دو اپریل تک نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی ہے۔