مرادراس کا نیا بیان سامنے آگیا، طلبا اور اساتذہ کیلئے اہم خبر

31 Mar, 2021 | 07:59 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے اجلاس ،جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کو ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے کیے جانیوالے اقدامات کو جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وحدت روڈ پر واقع پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن غلام فرید نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام ذیلی اداروں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کے حوالے سے کیے جانےوالے اقدامات کو بھی زیر غور لایا گیا۔صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 تک سکول ایجوکیشن کے تمام اداروں کو آن لائن کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، تبادلے ، حاضری اور انرولمنٹ سمیت دیگر معاملات ایک ایپلی کیشن پر ہوں گے۔اجلاس میں قائداکیڈمی، پیک اور پیف اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اہم دورے پر قصور پہنچے,ڈی سی آفس قصور کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں ضلع قصور کی موجودہ صورتحال کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عوام کی آسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے رمضان کا مبارک مہینہ قریب ہے، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ دورہ قصور کا انعقاد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر کیا جا رہا ہے،عوامی مسائل کی نشاندہی کے بعد ہی ان کا حل کیا جا سکتا ہے،صوبائی وزیر ویکسینیشن سنٹر، ڈی ایچ کیو، تھانہ جات ، سکولز و دیگر مقامات کا دورہ کریں گے۔

مزیدخبریں