ڈاکٹر فردوس عاشق نے مریم نواز کے علاج کیلئے دوائی تجویز کردی

31 Mar, 2021 | 07:45 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)معاون خصوصی فردوس عاشق کے اندر کی میڈیکل ڈاکٹر جاگ اٹھی،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے علاج کیلئے دوائی تجویز کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی خرابی صحت کے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے ان کو مشورہ دیا،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے علاج کیلئے دوائی تجویز کردی۔فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کومفت طبی مشورہ دیا کہ انجیکشن لگوائیں اور سکون کی نیند سو جائیں.

قبل ازیں  فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ موجودہ ہیلتھ سٹرکچر میں اصلاحات لا رہے ہیں ، دکھی انسانیت کی خدمت ڈاکٹرز کا اولین فریضہ ہے ،سابق ادوار میں صحت کے شعبہ پر توجہ نہیں دی گئی، اعوان صحت کے شعبے میں اصلاحات اولین ترجیح ہے ، ن لیگ کی حکومت صوبے میں کوئی اچھا ہسپتال نہیں بنا سکی.

مزیدخبریں