(سٹی42)پٹیرولیم مصنوعات کی قیمتوں سےمتعلق اوگراکی سمری منظر عام پرآ گئی۔اوگراکی جانب سےپٹیرول کی قیمت میں1روپیہ 55پیسےفی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 98 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 17 کمی کی تجویز دی گئی ہے۔پٹیرول پر لیوی کی شرح کم کر کے 11 روپے 23 پیسے کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کو سمری منظر عام پر آ گئی,پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 98 پیسے فی لٹر تک کمی کی سفارش کی گئی،پیٹرول کی قیمت 1 روپے 55 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 98 پیسے کمی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 58 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز کی گئی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 17 کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگراکی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پیٹرول پر لیوی کی شرح کم کر کے 11 روپے 23 پیسے کی گئی،ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 12 روپے 74 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی،منظوری کی صورت میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 10 پیسے فی لٹر کرنے کی سفارش اورپیٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 35 پیسے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی،مٹی کا تیل 80 روپے 3 پیسے فی لٹر، لائٹ ڈیزل آئل 78 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ایک اور ردوبدل کی گئی، تابش گوہر کو پیٹرولیم ڈو یژن کا اضافی چارج دے دیا گیا، پیٹرولیم ڈو یژن کے امور تابش گوہر دیکھیں گے۔ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، چند دن قبل ندیم بابر سے پیٹرولیم ڈویژن کا چارج واپس لے لیا تھا۔