ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوی ہراساں کرتی ہے،شوہر فریاد لئے عدالت پہنچ گیا

بیویاں بھی ہراساں کر سکتی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)خاوند ہی نہیں بیویاں بھی ہراساں کر سکتی ہیں، بیوی نے خاوند کا جینا دو  بھر کر دیا، بیوی دھمکیاں دے رہی خاوند عقیل عباس انصاف کیلئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عقیل عباس نے بیوی کے خلاف سائبر کرائمز ایکٹ کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے،عقیل عباس کا کہنا تھا اس نے راحیلہ نورین سے 2016 میں کورٹ میرج کی تھی کچھ عرصہ سب اچھا رہا اب دھمکیاں دے ر ہی ہے، میرا جینا دو بھر کر دیا ہے، میرے بچے سے مجھے ڈیڑھ سال سے ملنے نہیں دیا, بیوی بھی نوکری کرتی ہے اس نے میری کمپنی میں رابطہ کرکے میری نوکری ختم کرا دی، کہتی ہے تم کوعبرت کا نشان بنا کر چھوڑوں گی۔

عقیل عباس کا کہنا تھا بیوی مجھے مختلف لوگوں سے دھمکیاں دلا رہی یے فون پر دھمکی آمیز میسج بھیج رہی ہے میری زندگی کو خطرہ ہے ایک طرف میری نوکری ختم کرا دی دوسری طرف بچے کا لاکھ روپے ماہانہ خرچہ مانگ رہی ہے،عدالت نے ایف آئی اے سے عقیل عباس کی درخواست پر جواب طلب کر لیا ہے، سٹی فورٹی ٹو نےراحیلہ نورین سے بھی موقف لیا، اس کا کہنا تھا یہ میاں بیوی کی جنگ ہے میں خاوند کو سبق سکھانا چاہتی ہوں،صرف عورتیں ہی نہیں مرد بھی ہراساں ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں خواتین کو دفاتر، بازاروں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے واقعات عام ہیں۔ خواتین کو چھونے اور راستہ روکنے سمیت متعدد طریقوں سے ہراساں کیا جاتا ہے۔ماہر قانون کے مطابق خواتین کو عوامی مقامات پر   ہراساں کرنے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ ان کے بارے میں آگاہی نہیں ہے۔ خواتین کو یہ علم نہیں ہوتا کہ اگر ان کے ساتھ ایسا کچھ ہوتا ہے تو انھیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔  
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer