ہمایوں سعید کو بھارتی لڑکی نے شادی کی پیشکش کر دی

31 Mar, 2021 | 03:30 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو پڑوسی ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آئی ہے۔ بھارتی لڑکی نے ہمایوں سعید کے نام اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن اس کے باوجود بھی میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار کے جہاں پاکستان میں چرچے ہیں وہیں بھارت میں بھی ان کے خوب چرچے ہیں،اب حال ہی میں پی وی کریشنز نامی بھارتی ٹوئٹر خاتون صارف نے اداکار ہمایوں سعید سے انوکھے انداز میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
خاتون بھارتی ٹوئٹر صارف نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے۔بھارتی صارف نے یہ بھی کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ آپ پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں۔انہوں نے کہا کہ ’میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں,لیکن اس کے باوجود میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔خاتون نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ مجھ سے اگلے جنم میں شادی کریں گے؟ کیونکہ اس جنم میں تو یہ ممکن نہیں۔

دوسری جانب ہمایوں سعید نے بھارتی خاتون کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اس قدر پیار کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔اداکار نے مزید کہا کہ ’انشاءاللّہ! شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ ملیں گے۔ہمایوں سعید کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے بھارتی خاتون نے کہا کہ ’میرے پاس لکھنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

اس منفرد اظہارِ محبت پر ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد دلچسپ تبصرے کر رہی ہے۔صارفین کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے خاتون نے التجا کی کہ کوئی ان کا یہ پیغام ہمایوں سعید تک پہنچا دے۔

مزیدخبریں