گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم

31 Mar, 2021 | 01:18 PM

Read more!

(علی رامے) حکومت کی محکمہ ایکسائز کو ایک ہزار سی سی گاڑیوں پر لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ختم کرنے کی ہدایات، ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا ۔نئے مالی سال میں ایک ہزار سی سی گاڑی پر ٹیکس میں اضافے کی بھی سفارشات کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران نے ایک ہزار سی سی والی گاڑی کو لائف ٹائم ٹوکن پر ہی رکھنے پر زور دیا۔ محکمہ ایکسائز کےحکام کا کہنا ہے کہ لائف ٹائم ٹوکن سے حکومت بہتر ریونیو حاصل کررہی ہے جبکہ ایک ہزار سی سی گاڑیوں کو سالانہ ٹیکس نیٹ میں لانے سے ریونیو کم ہو جائے گا۔

مزیدخبریں