سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

31 Mar, 2021 | 11:56 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلرکس اور درجہ چہارم کے ملازمین کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرنے والے پنجاب بھر کے نان ٹیچنگ سٹاف کو خوشخبری سنا دی گئی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کے دیرینہ مطالبہ مانتے ہوئے انکے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلریکل اور درجہ چہارم کے ملازمین کو انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے این او سی لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔تبادلوں کیلئے این او سی متعلقہ اضلاع کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سے لینا ہوگی۔سٹاف دستاویزات مکمل کرنے کے بعد درخواست متعلقہ اتھارٹیز کو جمع کروائیں گے۔اتھارٹیز دستاویزات کی جانچ پٹرتال کے بعد تبادلوں کے احکامات جاری کریں گی۔صدر ایپکا ارشد مہر کا کہنا ہے کہ نان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا احسن اقدام ہے۔

مزیدخبریں