کورونا صورتحال :قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

31 Mar, 2021 | 11:18 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کورونا کا اجلاس آج ہوگا اجلاس دوپہر دو بجے وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔
 تفصیلات کے مطابق بعض وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں مختلف صوبوں میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کی صورتحال، علاج کی سہولیات اور ویکسین کی دستیابی پر بریفنگ ہوگی جبکہ قومی رابطہ کمیٹی کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے قومی لائحہ عمل طے کرے گی۔
 اجلاس میں تمام آپشنز کا جائرہ لیا جائے گا کہ سمارٹ لاک ڈاون، لاک ڈاون کب اور کہاں کہاں ہوگا، قومی رابطہ کمیٹی ملک میں کورونا کی صورتحال پر غور سمیت این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں  اہم فیصلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ کوروناکی تیسری لہر میں تیزی اور ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے ۔کورونا کی تباہ کاریوں کے سد باب کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔اس حوالے سے ایس او پیز کی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں