(سٹی 42) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کی بڑی ہمشیرہ انتقال کرگئیں۔
ذرائع کے مطابق عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی بڑی ہمشیرہ کافی عرصہ سے علیل تھیں، گزشتہ رات ان کا انتقال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ جھنگ میں دو بجے دوپہر ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری بیرون ملک ہونے کے باعث نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔