(مانیٹرنگ ڈیسک) عمیر قاضی کی شادی کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا،صارفین نے صبور علی کو صلوٰتیں سنادیں۔
عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں اداکارہ صبور علی نے یاسر حسین کے ساتھ مل کر ایسا خوبصورت رقص کیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دھوم مچ گئی تاہم اگلے ہی دن عمیر قاضی کی شادی کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ اداکارہ صبور علی کی تعریف چھوڑ کر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ صبور علی کباب میں ہڈی بنے بیڈ پر دولہا دلہن کے درمیان میں بیٹھی ہوئی ہیں، اگرچہ صبور علی اور عمیر قاضی اچھے دوست ہیں اور کمرے میں موجود دیگر لوگ بھی ان سے بے تکلف ہیں لہٰذا ان میں ایسی حرکت کوئی بڑی بات نہیں تھی تاہم سوشل میڈیا صارفین کو صبور علی کا اس طرح دولہا دلہن کے درمیان میں ’لیٹنا‘ ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے اداکارہ کو صلوٰتیں سنانی شروع کر رکھی ہیں۔
صائمہ نامی ایک لڑکی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”حد ہو گئی، صبور علی پاگل ہو گئی ہے۔ ایک لڑکی نے کہا کہ صبور ڈراموں میں بھی ایسے ہی کردار ادا کرتی ہے اور اب لوگوں کی حقیقی زندگیوں میں گھس رہی ہے۔عثمان نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیا بے شرمی ہے۔صباحت آصف نامی لڑکی نے کہا کہ دلہن نے ایک تھپڑ کیوں نہیں مارا اس کو۔