ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمیر قاضی کی شادی کی ویڈیو وائرل، مگراس میں صبور علی کیوں؟ صارفین برہم

Umair Qazi Video
کیپشن: Umair Qazi Video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عمیر قاضی کی شادی کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا،صارفین نے صبور علی کو صلوٰتیں سنادیں۔

عمیر قاضی کی مہندی کی تقریب میں اداکارہ صبور علی نے یاسر حسین کے ساتھ مل کر ایسا خوبصورت رقص کیا کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دھوم مچ گئی تاہم اگلے ہی دن عمیر قاضی کی شادی کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی  کہ اداکارہ صبور علی کی تعریف چھوڑ کر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید شروع کردی۔

View this post on Instagram

A post shared by @trends_with_lifestyle

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ صبور علی کباب میں ہڈی بنے بیڈ پر دولہا دلہن کے درمیان میں بیٹھی ہوئی ہیں، اگرچہ صبور علی اور عمیر قاضی اچھے دوست ہیں اور کمرے میں موجود دیگر لوگ بھی ان سے بے تکلف ہیں لہٰذا ان میں ایسی حرکت کوئی بڑی بات نہیں تھی تاہم سوشل میڈیا صارفین کو صبور علی کا اس طرح دولہا دلہن کے درمیان میں ’لیٹنا‘ ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے اداکارہ کو صلوٰتیں سنانی شروع کر رکھی ہیں۔

صائمہ نامی ایک لڑکی نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”حد ہو گئی، صبور علی پاگل ہو گئی ہے۔ ایک لڑکی نے کہا کہ صبور ڈراموں میں بھی ایسے ہی کردار ادا کرتی ہے اور اب لوگوں کی حقیقی زندگیوں میں گھس رہی ہے۔عثمان نامی صارف نے لکھا کہ یہ کیا بے شرمی ہے۔صباحت آصف نامی لڑکی نے کہا کہ دلہن نے ایک تھپڑ کیوں نہیں مارا اس کو۔

Sughra Afzal

Content Writer