(قیصر کھوکھر) بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران کی بڑے پیمانے پر گریڈ انیس میں ترقیاں، ترقی پانیوانوں میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال بھی شامل ہیں۔
بیورو کریسی کے افسران کو بڑے پیمانےپر گریڈ انیس میں ریگولر ترقی دے دی گئی ہے۔ترقی پانیوالوں میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال بھی شامل ہیں۔ڈی ایم جی افسرامبرعلی خان کو گریڈ19میں ترقی دیکر ان کی خدمات کےپی کےکےحوالے کردی گئی ہیں۔ڈی ایم جی افسرمریم کیانی،ڈی ایم جی افسرسارہ رشید ،ڈی سی لودھراں عمران قریشی ،ڈی ایم جی افسرنسرین ملک ،ذیشان جاوید،کلثوم ثاقب،کوثرخان ،ڈی سی چکوال عبدالستارعیسانی،رفاقت علی اورسہیل خان کو گریڈ19میں ریگولرترقی دی گئی ہے۔
ڈی سی فیصل آبادمحمدعلی ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر،عرفان علی کاٹھیا،ڈی سی جھنگ محمدطاہر،عرفان اللہ خان،طلحہ حسین فیصل اورشہزادفضل عباسی کو گریڈ19میں ترقی دیدی گئی ہے۔شاہ زیب خان ،محمدزمان،منظرجاویدعلی،عثمان خالدخان ،سعادت حسن،نعمان یوسف،لبنیٰ سعید،سعدیہ تحریم،صباعاصم ،نادیہ ثاقب،فروبہ عامر،آمنہ منیر،صائمہ سلمان ،حبیب الرحمان،صائمہ سلیم،فودغفارسومرو اورحسن حیرت ہوتی بھی گریڈ19میں ریگولر ترقی پانیوالے افسران میں شامل ہیں۔