ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجاعت حسین کا حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ

شجاعت حسین کا حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اپنے ویڈیو بیان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام مسلمان حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کا مشورہ دیا ہے۔      

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ امت مسلمہ کے تمام لیڈروں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ پر لے کرجائیں اور وہاں حاضری کے دوران سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے کہ ان کی دعا قبول ہو جائے گی۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاک ﷺ کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا، ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ پلانر کوئی اور ہے، دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ نہیں ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی آفت ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ناراض ہے جسے آنسوؤں میں ترمعافی سے منانا گا تبھی اس وبا سے نجات ملے گی اور خلق خدا سکون کا سانس لے گی۔