(جنید ریاض) محکمہ تعلیم کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبہ کو" تعلیم گھر " کے عنوان سے آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ کرلیا، طلبہ ویب سائٹ سے لیسن پلان حاصل کرکے مقامی کیبل آپریٹرز کے ذریعے گھر بیٹھے تعلیم حاصل کرسکیں گے۔
طلبہ اپنے سسٹم پر’’ تعلیم گھر‘‘ کی ویب سائٹ سے اسباق ڈاؤن لوڈ کریں گے۔’’تعلیم گھر‘‘ سے کورس، اسائنمنٹس اور لیسن پلان کی معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق بچوں کو آن لائن تعلیم مقامی کیبل آپریٹرز کے ذریعے دی جائے گی۔اس سلسلے میں تمام اضلاع میں موجودصرف رجسٹرڈ کیبل آپریٹرز سے معاہدہ کیاجائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آن لائن تعلیم دینے کا مقصد بچوں کاتعلیمی نقصان ہونے سے بچانا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کا بچوں کو آن لائن تعلیم دینے کا فیصلہ
31 Mar, 2020 | 07:00 PM