(شاہد ندیم سپرا) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چین کی انرجی کمپنی کی جانب سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو دس ہزار گیس ماسک عطیہ کے طور پر دے دیئے گئے۔
چین کے انرجی انجینئرنگ گروپ جیانگ سو پاور ڈیزائن انسٹیٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے ماسک دیئے گئے، تین ارکان پر مشتمل وفد نے این ٹی ڈی سی ہاﺅس لاہور کا دورہ کیا۔
وفد کے سربراہ مسٹر ذی ہاو نے فیس ماسک ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر این ٹی ڈی سی وجاہت سعید رانا کو پیش کئے۔ اس موقع پر وجاہت سعید رانا نے کہا کہ فیس ماسک کا عطیہ این ٹی ڈی سی کی کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو تقویت دے گا۔
اس موقع پر چینی وفد نے حکومت پاکستان کی اس مہلک وبا سے نمٹنے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ فیس ماسک کا بڑا حصہ این ٹی ڈی سی کے ایسٹ مینجمنٹ آپریشنز اور پراجیکٹ ڈیلیوری کنسٹرکشن کے شعبوں کو دیا جائے گا۔