ایکسپوسنٹرمیں کوروناٹرائی ایج سنٹرقائم کرنے کا حکم

31 Mar, 2020 | 05:40 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکسپوسنٹر میں کورونا ہسپتال کا دورہ کیا, ڈاکٹر یاسمین راشد نے  ایکسپوسنٹرمیں فوراکوروناٹرائی ایج سنٹرقائم کرنے کا حکم دے دیا.

تفصیلات کےمطابق لاعلاج مرض نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اموات کی شرح میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،پاکستان میں صورت حال مزید بگڑتی جارہی ہے،اب تک کی اطلاعات کے مطابق  پاکستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 109 کیسز سامنے آچکے ہیں جب کہ سندھ اور کے پی میں مزید ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے, ملک بھر میں کورونا سے 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

لاہور میں مزید دو  افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد130 ہوگئی،  ملک میں سب سے زیادہ کیسز  پنجاب میں سامنے آئے ہیں,صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکسپوسنٹر میں کورونا ہسپتال کا دورہ کیا, ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکسپوسنٹرمیں فوراکوروناٹرائی ایج سنٹرقائم کرنے کا حکم دے دیا,سی ای او میوہسپتال پروفیسراسد اسلم خان، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر موقع پرموجود تھے.

یاسمین راشدکا کہناتھا کہ مریضوں کیلئے ایکسپو سنٹر میں بڑی طبی سہولت قائم کی جا رہی ہے،کورونا ٹرائی ایج سنٹر میں مشتبہ مریضوں کی رہنمائی کیلئے کاونٹرز قائم کئے جائیں گے،مشتبہ مریض کا مکمل طبی معائنہ کرنے کے بعد ہسپتال یا قرنطینہ بھیجنے کا فیصلہ ہو گا,پروفیسراسد اسلم خان اوورآل ہسپتال، قرنطینہ سنٹراور ٹرائی ایج سنٹر کی نگرانی کرینگے.

حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے,کورونا وائرس کے تمام مریضوں کی بہترین دیکھ بھال جا رہی ہے,پروفیسر اسد اسلم، ڈاکٹر رضوان نصیرنے وزیر صحت کو ہسپتال کے دیگر ہالز پر بریفنگ دی.

مزیدخبریں