16 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

31 Mar, 2020 | 05:01 PM

Read more!

(علی ساہی) ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے لگے ہیں، لاہورسمیت پنجاب بھر سے 16 پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جہاں محکمہ صحت پیش پیش ہے وہاں پولیس بھی شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔ لیکن فرائض کےا نجام کے دوران پنجاب پولیس کے اہلکار کورونا وائرس کاشکار ہونے لگے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر سے16 پولیس اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زیادہ تر اہلکاروں کی ڈیوٹی ناکوں اور قرنطینہ سینٹرزمیں تھی۔ احتیاطی انتظامات کے باوجود ان مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر شہریوں اور مریضوں سے میل جول رہتا ہے جوکہ بیماری کا باعث بنا ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے متعلقہ ڈی پی اوز کو اہلکاروں کےعلاج پر خصوصی توجہ دینے کی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر ہے، ناکوں پر تعینات اہلکار حفاظتی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

کورونا علامات ظاہر ہونے پر اہلکار کا فوری ٹیسٹ کرایا جائے، اہلکاروں کے علاج کے اخراجات پنجاب پولیس برداشت کرے گی۔

واضح رہے لاہور میں مزید دو افراد میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ہے، جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد130 ہوگئی،  ملک میں سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں سامنے آئے ہیں۔ پنجاب میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 658 تک پہنچ گئی، تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، جہاں مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں