سعود بٹ: لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کا کورونا کے حوالے سے پیغام، عوام کو حکومتی تدابیر پر بھرپور عملدرآمد کرنے کی اپیل کر دی ہے۔
قونصل جنرل کیتھرین راڈریگیز کے مطابق پاکستانی عوام کو کورونا کوائرس سے بچائو کیلئے حکومت پاکستان کی جاری کردہ تدابیر کو اپنانا چاہیئے۔ ویڈیو بیان میں انکی جانب سے کہا گیا کہ گھر پر رہنا، سوشل ڈسٹنسنگ اور 20 سیکنڈ تک ہاتھ دھونے کی عادت کو اپنانے سے وائرس پر قابو پاتا جا سکتا ہے۔
کیتھرین راڈریگیز کا کہنا ہے کہ تمام حفاظتی اقدامات اپنانے سے ہم سب اس موضی مرض کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔ کورونا وائرس تمام عمر، قوم اور ریاستوں کے شہریوں پر حملہ اور ہے۔ کیتھرین راڈریگیز نے عوام سے اپیل کی کہ براہ مہربانی گھروں پر رہیں اور اپنی حفاظت کریں کیونکہ دنیا کا کوئی کام آپکی اور آپکے پیاروں کی جان سے زیادہ اہم نہیں۔
امریکی قونصل جنرل کیتھرین کا کورونا کے حوالے سے پیغام
31 Mar, 2020 | 04:14 PM