وفاقی حکومت نےسپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز رد کر دی

31 Mar, 2020 | 01:38 PM

M .SAJID .KHAN

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس  کے پیش نظر ٹرین آپریشن معطلی ,ریلوے حکام کی جانب سے سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز  مسترد کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز وفاقی حکومت نے رد کر دی،بین الصوبائی ذرائع مواصلات کی بندش کے بعد ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سپیشل ٹرین چلانے کی سفارشات کی گئیں تھیں، حکومت نے ٹرین آپریشن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کے ساتھ سپیشل ٹرینوں کی تجویز رد کی۔
وفاقی حکومت نے تجویز نہ مانتے ہوئے وزارت ریلوے کو سخت احکامات جاری کر دئیے،ملک بھر میں بذریعہ ٹرین مسافروں کی کسی بھی قسم کی نقل و حرکت نہیں کی جائے گئی, ریلوے حکام کو صرف مال گاڑیاں چلانے کی ہی اجازت ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کرونا وائرس کے باعث بین الصوبائی ذرائع مواصلات کی معطلی کے باعث ریلوے حکام نے ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیاتھا,ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے یکم اپریل کو 6سپیشل ٹرینیں چلائی جانی تھی،لاہور ہیڈکوارٹر کی جانب سے وزارت ریلوے کو سفارشات پیش کیں گئیں تھیں.

2ٹرینیں،لاہور سے کراچی، 2ٹرینیں پشاور سے کراچی، 1لاہور سے کوئٹہ اور 1کراچی سے کوئٹہ چلانے پر غور جاری ہے، سپیشل ٹرینیں بذریعہ فیصل آباد اور ملتان چلائی جانی تھی, سپیشل ٹرین کا کرایہ روٹین کی ٹرینوں سے زائد رکھا جائے گا، سپیشل ٹرینوں کے چلانے کے حوالے سے وفاقی حکومت  6سپیشل ٹرینیں چلانے کی تجویز رد کر دی.

مزیدخبریں