ترجمان پنجاب حکومت کے شہباز شریف پر وار

31 Mar, 2020 | 01:34 PM

Azhar Thiraj

قذافی بٹ: ترجمان پنجاب حکومت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔


ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی سر گرمیوں سے واضح ہوگیا وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے وطن واپس آئے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے ضرورت پیش آئی تو اس میں تاخیر نہیں کی جائے گی -

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈائون سے عوام کی مشکلات بڑھیں گی ،مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے عزائم بتائے' ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ماضی میں زلزلہ ، سیلاب زدگان کے فنڈز کھائے گئے ، عمران خان کی حکومت میں ایسا نہیں ہوگا- مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی بہترین کاوشوں کے باوجود مسلم لیگ (ن) کا منفی پراپیگنڈا ملک و قوم کی خدمت نہیں ہے-


 واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا, شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیئے ہیں، جبکہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں.

قائد حزب اختلاف کا مزید کہناتھا کہ قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے جبکہ کرونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کیلئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس فوری بلایا جائے۔

مزیدخبریں