پنجاب یوتھ کونسل کا کورونا ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

31 Mar, 2020 | 12:30 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 :پنجاب یوتھ کونسل نے پنجاب یوتھ والینٹئر   ٹاسک فورس برائے کورونا بنانے کا اعلان کر دیا۔

ٹاسک فورس کے پنجاب کی سطح پر ایک ایگزیکٹو کمیٹی ہو گی جس میں صوبائی چئیرمین پنجاب یوتھ کونسل حمزہ کرامت، ایم پی اے سعدیہ سہیل، برگیڈئر منصور سعید، چئیرمین رضا کار فورس پاکستان عثمان جولا، ڈاریکٹر سفائر گروپ فیصل پاشا، رضوان ہاشمی سمیت دیگر ممبران پر مشتمل ہو گی۔

اس ٹاسک فورس میں 18 سال سے 45 سال تک کی عمر کے لوگ شامل ہو سکیں گے۔تمام شامل ہونے والے ممبران کے پاس قومی شناختی کارڈ کا ہونا لازم ہو گا۔اس ٹاسک فورس میں ضلع کی سطع پر ضلعی ہیڈ، اور تحصیل کی سطع پر تحصیل ہیڈ کے زیر نگرانی گروپ اور یونٹس کی صورت میں یہ تمام رضا کران کام کریں گے۔

یہ ٹاسک فورس ضلعی و تحصیل انتظامیہ اور پاک فوج کے ساتھ معاونت کرے گی اور باہمی مشاورت سے مل کر اس مشکل صورت حال سے نبرد آزما ہوں گے،ٹاسک فورس میں شامل رضا کار کسی بھی غیر قانونی سر گرمی میں ملوث پایا گیا تو اس وقت بر طرف کر کہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

یا د رہے پاکستان  میں  کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی کیسز 1848 تک جا پہنچے ہیں۔ان ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 6 اور خیبرپختونخوا میں 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔   بلوچستان میں ایک اور  گلگت بلتستان میں اب تک 2 افراد  کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔یہ رفتا ر تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔
 

مزیدخبریں