ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف حکومتی پالیسیوں سے مایوس، اہم مطالبہ کردیا

شہباز شریف حکومتی پالیسیوں سے مایوس، اہم مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم)مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف   نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا,انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے کہ لاک ڈاون ہوگا یانہیں؟ حکومتی حکمتِ عملی واضع کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف  نےقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا, شہبازشریف کا کہناتھا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیئے ہیں، جبکہ قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں.

قائد حزب اختلاف کا مزید کہناتھا کہ قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے جبکہ کرونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کیلئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے اور کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس فوری بلایا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت ہوئی,شہبازشریف نےمولانا فضل الرحمن سے رابطہ اپوزیشن لیڈر کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ اور سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے بھی ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا, پارلیمنٹری ریلیف مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت  کی گئی.

دوسری جانب گزشتہ روزمنی لانڈنگ کیس کے حوالے سے نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کیا تھا،نیب نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا ہے نیب نے شہباز شریف کو طلبی کے نوٹس انکی رہائش گاہ ماڈل ٹائون 96 ایچ پر نوٹس ارسال کردیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کو اثاثہ جات اور کاروبار کی مکمل تفصیلات کے ہمراہ آنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer