(ریحان گل)کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث سرکاری دفاتر بند ہیں,صوبائی بیت المال کونسل نے چیکس کے ذریعے مستحقین کو مالی مدد دینے کی منظوری دے دی،موبائل کیش سروسز کے ذریعے رقم کی فراہمی کی پالیسی کے باعث چیکس کے ذریعے امداد کی ادائیگی سے منع کردیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی بیت المال کونسل کی جانب سے بیت المال فنڈز میں سےمستحقین اورکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی ہے، اس حوالے سے لاہور سمیت صوبےکی ضلعی بیت المال کمیٹیوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے، مراسلےکےمطابق ضلعی بیت المال کمیٹیاں اب چیکس کےذریعےبھی مالی مددفراہم کر سکیں گی۔
اس سےقبل مالی امداد کے لئےموبائل کیش سروسزکی سہولت استعمال کرنےکی پالیسی زیرغورہونےکےباعث چیکس کےذریعےروک دی گئی تھی، تاہم لاک ڈاون کےباعث سرکاری دفاتربندہونےسےمذکورہ پالیسی پرپیشرفت نہیں ہو سکی، جس کےباعث اب چیکس کے ذریعےادائیگی کی اجازت دےدی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ متاثرہ ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈز قائم کیا گیا،مالی امداد کے لئے ٹائیگر فورس کمیٹی بنائی جارہی ہے، ٹائیگر فورس کمیٹی میں شامل رضاکار کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں میں راشن اور مالی امداد تقسیم کریں گے۔