پنجاب یونیورسٹی میں کورونا ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح

31 Mar, 2020 | 09:09 AM

Sughra Afzal

نیو کیمپس (اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی میں کورونا ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح، محکمہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے کورونا کے مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد نے کہاہے کہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار اپلائیڈ مالیکولر بائیولوجی کی لیبارٹری میں کوونا وائر س کے تشخیصی ٹیسٹ کے لئے ڈائیگناسٹک لیبارٹری کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر سنٹر فار ایکسی لینس ان مالیکولر بائیالوجی پروفیسر ڈاکٹر احمد علی شاہد، معروف وائرالوجسٹ ڈاکٹر ادریس خان، کیمب کی انچارج ڈاکٹر علینہ، لیب انچارج ڈاکٹر ناظم حسین اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔

 وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا فی الوقت لیبارٹری میں روزانہ100 مشتبہ مریضوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کی ڈائیگناسٹک کٹ بھی تیار کر رکھی ہے، آج کل میں خام مال ملتے ہیں کٹ کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر رہے ہیں۔

لیبارٹری کے انچارج ڈاکٹر ناظم حسین نے کہا کہ رئیل ٹائم پی سی آر پر نمونوں کو ڈائیگنوز کریں گے اور بعد میں اسے آٹو میشن پر لے جائیں گے تاکہ ایک دن میں ذیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جا سکیں، پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر فار اپلائیڈ مالیکیولر بائیولوجی میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے یہ لیبارٹری پندرہ روز میں تیار کی گئی ہے جہاں ابتدائی ایک ہزار ٹیسٹ مفت ہوں گے۔

مزیدخبریں