(زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار ہدایتکار شان شاہد نے بھی خود کو کورونا وائرس کے پیش نظر گھر میں کورنٹائن کرلیا ہے ۔
اس سلسلے میں شان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ احتیاط بہت ضروری ہے اور وہ سب سے یہی ڈرخواست کرتے ہیں کہ خود کو سوشل گیدرنگ سے پرہیز کریں اور بہت ضروری کام ہوتو گھروں سے نکلیں ۔شان نے کہا کہ اس کوروناوائرس نے پوری دنیا کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے اور ترقی یافتہ ممالک بھی اس سے نہیں بچ سکے ۔
شان نے کہا کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ خود بھی گھروں میں رہیں اور اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو بھی مشورہ دیں کہ وہ بھی اپنے اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ وائرس سے محفوظ رہیں وگرنہ ایک کرونا وائرس کا مریض پورے خاندان کو تباہ کرسکتا ہے۔