(زین مدنی )سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار قیصر پیا نے جونیئراور مستحق فنکاروں کے لئے راشن کا بندوبست کردیا ۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں ،ڈرامے بند ہیں اور لاک ڈاون کی وجہ سے جو بھی فنکار پریشان ہیں وہ ان سے رابطہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ لوک کرافٹ تھیٹر کے پیج پر رابطہ کریں یا اس پر درج فون نمبر پر رابطہ کریں تو راشن دینے کے لئے وہ گھروں تک آئیں گے ۔
علا وہ ازیں قیصر پیا نے کہا کہ پوری دنیا کے حالات خراب ہیں لیکن وہ اپنی فنکار برادری کے لئے جو بھی کر سکتے ہیں کریں گے اس لئے فنکاروں کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔