"ویوو" کا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک لاکھ ماسک کا عطیہ

31 Mar, 2020 | 12:02 AM

Malik Sultan Awan

(حسن خالد) معروف موبائل کمپنی "ویوو" کا احسن اقدام، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت کو ایک لاکھ فیس ماسک کا عطیہ دیا گیا۔ 

ویوو اسمارٹ فونز پاکستان کا واحد برانڈ ہے جس نے ملک کو درپیش حالیہ سنگین مسائل صورتحال کے پیش نظر عملی اقدام اپناتے ہوئے محکمہ صحت پاکستان کے ساتھ تعاون میں اپنا کردار ادا کیا۔ ویوو نے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے محکمہ صحت پاکستان کو ایک لاکھ فیس ماسک کا عطیہ کیا ہے۔

اس موقع پر ویوو پاکستان کے چیف ایگزیٹو ایرک کونگ نے کہا ہے کہ یہ ایک مشکل وقت ہے مگر یقین ہے ضروری حفاظتی اقدامات کے ذریعے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچا سکتے ہیں۔ فیس ماسک کا عطیہ اس بات کا امر ہے کہ ویوو پاکستان ہر مشکل گھڑی میں حکومت پاکستان اور قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل بھی کہ گھروں میں رہے اور ڈاکٹروں سمیت دیگر پیرامیڈکل عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

مزیدخبریں