اساتذہ مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے

31 Mar, 2019 | 09:23 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شاہ رخ ندیم ) چھ روز سے مال روڈ پر بیٹھے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کا صبر جواب دے گیا، پنجاب پروفیسرز اور لیکچرارز ایسوسی ایشن نے کل سے صوبہ بھر کے کالجز میں 10 بجے کے بعد تدریسی عمل کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

مال روڈ پر چھ روز سے جاری سرکاری کالجوں کے اساتذہ کا دھرنا کام نہ آیا تو کل سے صوبہ بھر کے کالجز میں دس بجے سے کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ صدر پی پی ایل اے حافظ عبدالخالق کا کہنا ہے کہ صبح سے کالجز کے باہردھرنا دیں گے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز چھٹے روز بھی مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج رہے اور دھرنے میں حکومتی بے حسی کا رونا روتے رہے۔

خواتین اساتذہ بھی مرد اساتذہ کے شانہ بشانہ دھرنا میں شریک ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا جب تک پے پروٹیکشن، سکیل اپ گریڈیشن اور ترقیوں کے معاملات حل نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں ہوگا۔ اساتذہ کے دھرنے کے باعث چیئرنگ کراس چھٹے روز بھی ٹریفک کی روانی کے لئے بند رہا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں