شیر کا شکاری خود شکار ہوگا، مثال موجود ہے: سردار ایاز صادق

31 Mar, 2018 | 08:42 PM

رانا جبران

عثمان ظہیر: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سمن آباد نواں کوٹ میں ٹیوب ویل اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا، اٹھارویں ترمیم پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے۔

سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یو سی 89 سمن آباد نواں کوٹ میں ٹیوب ویل اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اٹھارویں ترمیم پر تمام جماعتوں کا اتفاق رائے تھا۔ رول بیک کرنا زیادتی ہوگی۔

یہ ابھی ضرور پڑھیں: ’’اگلے ماہ پتا لگ جائے گا کہ لاہور نئے پاکستان کا ہے یا مجھے کیوں نکالا کا‘‘

انکا مزید کہنا تھا کہ شیر کا شکاری پہلے بھی آیا اور شکار ہو کر گیا۔ این اے 122کوسازش کے تحت توڑا گیا۔ لیکن جیت مسلم لیگ ن کی ہی ہوئی ہے۔  نگران حکومت کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات اپنے چیمبر میں کروائی ہے جلد ہی نگران حکومت کےلئے بات چیت ہو گی۔ الیکشن وقت اور جیت ن لیگ کی ہوگی۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ لانگ مارچ سے ملک کا نقصان ہوا ہے۔ بجلی اور گیس کا بحران ختم ہو گیا ہے۔ اس میں رکاوٹ بنیں گے جو لانگ مارچ یا دھرنےکرے گا۔

یہ پڑھنا مت بھولیں: عمران خان نے لاہور میں قدم رکھتے ہی پنجاب حکومت پر تنقیدی نشتر برسا دیئے

 سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ نوازشریف کو سزا نہیں ہو رہی، نوازشریف کہیں پر ہوں شیر شیر ہوتا ہے۔ نوازشریف کہیں نہیں جارہے وہ ڈٹ کر مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔ ہم سازشوں کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ گھبرانے والوں میں سے نہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ کیسز کا نتیجہ جو نکل رہاہے۔ اس سے ظاہر ہو رہاہے کیس کس  طرف جارہاہے۔ اللہ تعالی کی لاٹھی بے آوازہوتی ہے جو غلط کرتا ہے اس کواگلے جہاں کے ساتھ یہاں بھی حساب دینا ہے۔اللہ پر بھروسہ ہے،، 2002اور2008میں بھی ن لیگ کو روکنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن ناکامی ہوئی۔

مزیدخبریں