ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’اگلے ماہ پتا لگ جائے گا کہ لاہور نئے پاکستان کا ہے یا مجھے کیوں نکالا کا‘‘

’’اگلے ماہ پتا لگ جائے گا کہ لاہور نئے پاکستان کا ہے یا مجھے کیوں نکالا کا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ممبر سازی مہم کے حوالے سے سبزہ زار کا دورہ، 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان، انکا کہنا ہے کہ اگلے ماہ پتا لگ جائے گا کہ لاہور نئے پاکستان کا ہے یا مجھے کیوں نکالا کا۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حماد اظہر کی جانب سے سبزہ زار میں شروع کی جانے والی ممبر سازی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں شرکت کی۔ جلسے کے شرکاء پارٹی پرچم تھامے پارٹی نغموں پر عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں وہی ملک ترقی کرتا ہے، جہاں حکمران عوام کا معیار زندگی بلند کرتے ہیں، باغوں کا شہر کہلائے جانے والے لاہور سے پنجاب حکومت نے درختوں کا صفایا کردیا۔ جس کے باعث لاہور کی آلودگی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: عمران خان نے لاہور میں قدم رکھتے ہی پنجاب حکومت پر تنقیدی نشتر برسا دیئے

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اورنج لائن عوام کیلئے نہیں بلکہ اس لیئے بنا رہی ہے کہ اربوں کمائیں اور پیسہ ملک سے باہر لے جائیں۔ عمران خان نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو پکار کر کہا کہ جلدی لندن سے واپس آؤ تم سے عوام کے پیسے کا حساب لینا ہے۔

اس موقع پر سینیٹر چودھری محمد سرور، ایم پی اے میاں اسلم اقبال، سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، صدر وسطی پنجاب عبدالعلیم خان، ولید اقبال، شیخ امتیاز سمیت دیگر نے شرکت کی۔