عمران خان نے لاہور میں قدم رکھتے ہی پنجاب حکومت پر تنقیدی نشتر برسا دیئے

31 Mar, 2018 | 07:53 PM

رانا جبران
Read more!

قذافی بٹ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب کےبجٹ کا50  فیصدلاہورپرخرچ ہوتاہے۔  شہبازشریف بتا کرگئےہیں وہ اپناچیک اپ کروانےگئےہیں،کیاپاکستان میں ایک بھی ہسپتال نہیں جہاں حکمرانوں کاعلاج ہو۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں قدم رکھتے ہی پنجاب حکومت پر تنقیدی نشتر برسا دیئے۔ انکا کہنا ہے کہ بجٹ کا 50فیصد حصہ صرف لاہور پر استعمال ہوتا ہے۔ جنوبی پنجاب  کے فنڈز بھی لاہور کی سڑکوں پرخرچ ہو رہے ہیں۔ جنوبی پنجاب والےالگ صوبےکامطالبہ نہ کریں تو کیا کریں۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا ہے کہ میں2باربیمارہوا،علاج صرف اور صرف شوکت خانم سے کروایا۔ شہباز شریف بتائیں کہ وہ علاج کیلئے کہاں جاتے ہیں۔

کلثوم نوازایک عرصہ سے لندن میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب سپیڈ نےاربوں خرچ کئے۔ شہباز شریف بتائیں کہ کیاپاکستان میں ایک بھی ہسپتال نہیں جہاں ان کاعلاج ہو۔ا

حکمرانوں نے5سال میں کوئی اچھی یونیورسٹی نہیں بنائی۔ حکومت پنجاب صرف وہ کام کرتی جس سے انکی اپنی جیبیں بھری جاتی ہیں۔ حکمران مخصوص ٹھیکیداروں کوہی ٹھیکےدیتےہیں پھر 94کروڑکاٹھیکہ 2ارب کامنصوبہ بن جاتاہے۔

مزید دیکھیں: 

مزیدخبریں