ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پان کی درآمد میں خوردبرد، قومی خزانہ کو ایک ارب کا چونا

پان کی درآمد میں خوردبرد، قومی خزانہ کو ایک ارب کا چونا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: پان کی درآمد میں ایک ارب کی مالی باضابطگیوں کے الزام میں گرفتار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز محمد سہیل بٹ کی احتساب عدالت میں پیشی،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نیب ریفرنس کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کسٹمز محمد سہیل بٹ نے سری لنکا اور بھارت سے پان کی درآمد میں ایک ارب کا خرد برد کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔

 احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بجھوا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے پاس زیر تفتیش رہ چکا ہے۔