تیز رفتاری ایک اور نوجوان کی زندگی نگل گئی

31 Mar, 2018 | 06:51 PM

رانا جبران

عیشہ خان: مغلپورہ میں بیجنگ انڈر پاس پر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا کر زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔

 سٹی 42 نیوز کے مطابق مغلپورہ کے علاقے بیجنگ انڈر پاس میں تیز رفتاری کے باعث 30 سالہ عبد الرزاق زندگی کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: کینال روڈ پر صبح سویرے خوفناک ٹریفک حادثہ

تیز رفتار موٹرسائیکل سوار انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ اسکی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ورثا ءکے حوالے کر دیا جائیگا۔

مزیدخبریں