خان شہزاد: رواں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، پورے ہفتے کے دوران سونا 450 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 450 روپے تھی۔ جو 450 روپے بڑھ کر58 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئیں۔
لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد افضل کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔
دوسری جانب سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہری نالاں نظر آئے۔ شہریوں نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی قوت خرید نہ ہونے کے برابر ہے۔ سونے کی بڑھتی قیمتوں نے پریشان کردیا ہے۔