فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل کے رزلٹ کا اعلان کردیا

31 Mar, 2018 | 06:04 PM

رانا جبران
Read more!

بسام سلطان: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان، وجیحہ احمد 1440 نمبر لے کر سر فہرست رہیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی ایم بی بی ایس فائنل امتحانات میں 290 طالبات نے حصہ لیا۔ جن میں سے 266 نے ایم بی بی ایس کا امتحان پاس کیا۔جبکہ وجیحہ احمد 1800 میں سے 1440 نمبر لے کر سر فہرست، عمارہ اکرم 1396 نمبر لے کر دوسرے جبکہ امامہ جاوید 1395 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن پر رہیں۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فیل ہونے والی طالبات کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ سپلی کے فارمز ڈبل فیس کے ساتھ 2 مئی تک جمع کرائیں۔

مزیدخبریں