عمران یونس: بھمے جھگیاں کے علاقہ میں ملاوٹ شدہ مرچیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پکڑی گئی، فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سے 4 ہزار کلو سے زائد تیار جعلی اور ملاوٹ شدہ مرچیں قبضہ میں لے لیں۔
سٹی 42 نیوزذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل اور سپیشل آپریشن ٹیموں نے بھمے جھگیاں کے علاقے میں ملاوٹ شدہ مرچیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پکڑی لی۔ ریڈ کے دوران آپریشنل ٹیموں نے فیکٹری سے 4 ہزار کلو سے زائد تیار جعلی اور ملاوٹ شدہ مرچیں برآمد کرلیں۔
ٹیموں نے موقع سے 200 بوری چوکر، 180 بوری لکڑی کا برادہ، بھاری مقدار میں کیمیکل اور ٹیکسٹائیل کلرز بھی قبضے میں لے لیا۔مرچیں مختلف ناموں سے پیک کر کے لاہور سمیت بڑے شہروں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔