(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ کو بااختیار بنانے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی۔
یہ خبر پڑھیں۔۔پولیس یونیفارم تبدیل ہوگا یا نہیں، آئی جی پنجاب نےبلآخر بتا دیا
چیف سیکرٹری پنجاب سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں آل پنجاب ڈی سی کانفرنس ہوئی جس میں میں چیئرمین پی اینڈ ڈی جہانزیب خان، سیکرٹری فوڈ شوکت علی، سپیشل سیکرٹری بلدیات شاہد نصر راجہ سمیت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب عمر رسول کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر زیادہ بااختیار بنانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں سیکرٹری سروسز، سیکرٹری ریگولیشن، ڈی سی سرگودھا اور ڈی سی رحیم یار خان کو اس کمیٹی کا ممبرمقرر کیا گیا ہے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔عمران خان کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر
چیف سیکرٹری نے ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہے کہ وہ ایک ایماندار افسر تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے آل پنجاب ڈی سی کانفرنس میں خصوصی دعا کرائی گئی ہے۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔۔سبجیکٹ سپیشلسٹ کیلئے زبردست خوشخبری، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید نے گنے کے کسانوں کو سو فی صد ادائیگی کیلئے شوگر مل مالکان سے خصوصی رابطہ کریں اور اس کام کو یقینی بنائیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈی سی کو گندم کی خریداری کے تمام کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور کرپشن فری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر پڑھیئے۔۔۔۔۔۔ملک کو سیاسی نہیں بلکہ اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے: احسن اقبال
چیف سیکرٹری نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام اور لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو کامیاب بنانے اور محکمہ بلدیات کے دیئے گئے ٹارگٹ میں مکمل کرنے اور اس پروگرام اور پیکیج مین شفافیت لانے کا حکم دیا۔