خان شہزاد: پیپر مارکیٹ کے تاجروں کیساتھ 30 کروڑ روپے فراڈ کا معاملہ،متاثرہ تاجروں کا اہم اجلاس لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا، ملزم سے رقوم برآمد کرانے اور نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صنعت وتجارت میں ہونے والے اجلاس میں تاجر رہنماؤں باؤ محمد بشیر ،خامس سعید بٹ ،شیخ ظفر،ذیشان سہیل ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔متاثرہ تاجروں نے کہا کہ ملزم آصف علی بخاری نے پیپر مارکیٹ گنپت روڈ کے تاجروں سے کاروباری امور کی مد میں کروڑوں روپے لیے۔ پہلےبرطانیہ اور پھر دبئی فرار ہوگیا۔جہاں سے ملزم کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:لاہور کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے آئی جی پنجاب میدان میں کود پڑے
علاوہ ایں متاثرہ تاجروں نے مطالبہ کیا کہ ملزم آصف علی بخاری سے رقوم کی برآمد کرنے تک ان کی ضمانت منظور نہ کی جائے اور اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔