خان شہزاد: لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تجدید رکنیت کا آج آخری دن،چیمبر رات12 بجے تک تجدید رکنیت کیلئے کھلا رہے گا،تجدید رکنیت کرانے والے ممبران ہی آئندہ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تجدید رکنیت کروانے والے تاجروں کا رش لگ گیا ۔ تاجر اور صنعت کار ایسوسی ایٹ اور کارپوریٹ کلاس کی تجدید رکنیت کروا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کو سیاسی نہیں بلکہ اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے: احسن اقبال
صدر ایوان صنعت وتجارت ملک طاہر جاوید کا سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ممبران کی سہولت کے پیش نظر تجدید رکنیت کیلئے چیمبر رات 12 بجے تک کھلا رہے گا۔ملک طاہر جاوید نے کہا کہ جو ممبران تجدید رکنیت نہیں کروایئں گے وہ آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے اہل نہیں ہونگے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:ممبرسازی مہم کیلئے عمران خان کی آج لاہور آمد، استقبال کی تیاریاں مکمل
واضح رہے کہ ایوان صنعت کے پیاف فاؤنڈر الائنس اور اپوزیشن گروپ لاہور بزنسمین فرنٹ کے رہنماؤں کی بڑی تعداد اپنے ممبران کی تجدید رکنیت کیلئے لاہور چیمبر کا رخ کیا۔